ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور سیاحتی مقام پر ایک پرائیویٹ بس اور لاری کے بیچ تصادم  - کئی طلباء زخمی 

کنداپور سیاحتی مقام پر ایک پرائیویٹ بس اور لاری کے بیچ تصادم  - کئی طلباء زخمی 

Sat, 10 Aug 2024 17:34:29    S.O. News Service

کنداپور،  10 / اگست (ایس او نیوز) کنداپور تعلقہ کے تلّور سیاحتی مرکز پر بیندور سے کنداپور جانے والی ایک پرائیویٹ بس اور لاری  کے درمیان ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں لاری کا اگلا اور بس کا پچھلا حصہ بری طرح ٹوٹ پھوٹ گیا اور بس میں موجود کئی طالب علم زخمی ہوگئے ۔
    
زخمیوں میں وینکٹرامنا انگلش میڈیم اسکول کے طالب علم پرساد کو گہری چوٹ آئی ہے اس لئے اس طالب علم کو منی پال اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ بس میں سوار اسکول اور نرسنگ کالج  کئی طلبہ  کو معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔ کنداپور کے پرائیویٹ اسپتال میں ان طلبہ کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ 
    
کنداپور ٹریفک پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر جائزہ لیا اور اس ضمن میں کیس درج کیا گیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 


Share: